پی اے سی ذیلی کمیٹی اجلاس، ہاؤس بلڈنگ سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ موخر
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پارلیمنٹ کی ذیلی پبلک اکائونٹس کمیٹی نے ہائوس بلڈنگ فنانس کمپنی سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ متعلقہ حکام کی عدم موجودگی کے باعث مئوخر کر دیا۔ کنوینئر کمیٹی نوید قمر نے اب تک کی جانے والی ریکوریز کی۔ آڈٹ حکام سے تصدیق کرانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں سٹیٹ بنک کی جانب سے ایک بنک کو کم شرح پر قرضہ دیئے جانے کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ معاملہ نیب کے پاس ہے، نیب حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ سٹیٹ بنک کی طرف سے ہمیں ابھی تک ریکارڈ نہیں دیا گیا۔ اب ہم 31اے کے تحت ریفرنس دائر کرنے جارہے ہیں، کیس تب تک حل نہیں ہو گا جب تک ریکارڈ نہیں ملے گا۔ سٹیٹ بنک حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ہر چیز ہم نے نیب کو فراہم کی ہے اورکنوینئر کمیٹی نوید قمر نے معاملہ دوبارہ محکمانہ اکائونٹس کمیٹی کے سپرد کر دیا۔ بدھ کو پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینئر نوید قمر کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں وزارت خزانہ نے 2016-17کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایس ایم ای بنک سے متعلق معاملہ بھی زیر غور آیا، اجلاس میں زرعی ترقیاتی بنک سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا بھی جائزہ لیا گیا، کمیٹی کے سامنے پیش کی گئی۔ اس موقع پر دیگر معاملات بھی زیر بحث آئے۔