جسٹس فائز عیسیٰ کا سول مقدمہ میں وکیل کی عدم حاضری پر اظہار ناراضی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسی نے وکیل کی عدم حاضری پر اظہار ناراضی کیا ہے۔ سپریم کورٹ میں سول مقدمہ میں ملتان ہائیکورٹ بار کے صدارت کے امیدوار سجاد گیلانی کی عدم حاضری ہوئی تو معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وکیل صاحب لاہور ہائیکورٹ بینچ میں صدارت کا الیکشن لڑ رہے ہیں۔