حکومت جاتی نظر آ رہی ہے: مریم نواز
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک خاتون کے کمرے میں دروازہ توڑ کر زبردستی گھس آنا جب وہ سو رہی ہو، کیا انتقام کی آگ واقعی اتنا اندھا کردیتی ہے۔ اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ کون سی ریاست اپنی ہی بیٹیوں کے ساتھ ایسا سلوک کرتی ہے؟۔ اختلاف رائے پر کسی کو نانی نانی کہنے پر مریم نواز نے کہا اسی سے اندازہ لگالیں کہ کتنا گھبرائے ہوئے ہیں یہ۔ حکومت جاتی نظر آ رہی ہے۔