• news

 پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے دو نئی پالیسیاں جاری

لاہور(کلچرل رپورٹر)پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے دو نئی پالیسیاں جاری کردی گئیں، پہلی پالیسی جس کے تحت فلم کو رجسٹرڈ کروایاجائیگا جبکہ دوسری پالیسی فلم فنانس کمپنی جو مختلف وجوہات کی بناء پر پوری نہ ہونے والی فلموں کو پورا کریگی۔ لاہور کے مقامی ہوٹل میں پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے حلاس میں چیئرمین پاکستان پروڈیوسر ایسوسی ایشن میاں امجد فرزند سمیت نامور ڈائریکٹرز اور پرڈیوسرز نے شرکت کی ۔ اجلاس میں فلم آئی پی رول کے تحت کاپی رائٹس اور ٹریڈ مارکنگ کو رجسٹرڈ کروانے کی نئی پالیسی پیش کی گئی اورفلم فنانس کمپنی کو متعارف کروایا جس کے تحت ایسی فلمز کو وقت کی کمی اور بجٹ کی قلت کے باعث مکمل نہیں ہوپاتی ان کو کامیابی اور بہتری کے ساتھ اس کمپنی کے ذریعے مکمل کروایا جائے گا۔چیئرمین پاکستان پروڈیوسر ایسوسی ایشن میاں امجد فرزند کا کہنا تھا کہ ان دو نئی پالیسیز سے فلم انڈسٹری کو ابھرنے کا موقع ملے گا۔

ای پیپر-دی نیشن