• news

راشد محمود کا ریڈیو پاکستان  سے کام نہ کرنے کا اعلان 

 لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکار ،صداکار راشد محمود نے ریڈیو پاکستان سے کام نہ کرنے کا اعلان کردیا، ان کا کہنا تھا کہ ریڈیو پاکستان لاہور کے ورکرز گزشتہ 4ماہ سے معاشی استحصال کا شکار ہیں جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ یہ اعلان کرتا ہوں کہ ریڈیو پاکستان کے کسی بھی پروگرام میں شریک نہیں ہونگا یہ میرا احتجاجی حق ہے جسے میں خود چن رہا ہوں اور یہ احتجاج تب تک جاری رہے گا جب تک نوکری سے نکالے گئے 750لوگ بحال نہیں کیے جاتے۔

ای پیپر-دی نیشن