• news

قومی ٹیم خواب اور منزل تھی ‘زمبابوے کیخلاف پر جوش ہوں : عبد اللہ شفیق 

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) قومی  ٹیم کے کرکٹر عبداللہ شفیق نے کہاہے کہ رکی پونٹنگ سے بہت متاثر ہوں اوران کی طرح کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔ رکی پونٹنگ کی ویڈیوز دیکھتا ہوں اور ان کی طرح کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں، ٹیم میں بابر اعظم میری انسپائریشن ہیں۔ ٹی ٹونٹی کپ  بہت اچھا پلیٹ فارم تھا نوجوان کرکٹرز کو بہت موقع ملا، بائیو سیکیور ببل میں اب تک بہت اچھا جا رہا ہے، نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں کارکردگی اور سفر  اچھارہا۔  ڈیبیو پر سنچری بنانا اچھا لگا، زمبابوے کی سیریز کیلئے بہت پرجوش ہوں، سو فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کرونگا اور ٹاپ آرڈر میں بہت کھلاڑ ی ہیں جب بھی موقع ملا فائدہ اٹھاوں گا۔ تسلسل کیساتھ پرفارم کیا بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑی تھے ان سے بھی بہت کچھ سیکھا، کوشش تھی اچھا کھیلوں لیکن یقین نہیں تھا کہ اتنی جلد نام آئیگا، میرا بھی خواب اور منزل تھی کہ پاکستان ٹیم میں نام آئے۔ والد فرسٹ کلاس کرکٹر ہیں فیملی سے سپورٹ ملتی ہے، والد میرے پہلے کوچ ہیں ان کی وجہ سے بہت مدد ملتی ہے۔ میری سٹرنتھ کٹ اور پل شاٹس ہیں ان پر محنت کرتا ہوں کور ڈرائیو بھی پسند ہے، میں یہاں محنت کر کے پہنچا ہوں اور جیسے کھیلتا آیا ہوں ویسے کھیلوں۔

ای پیپر-دی نیشن