آپریشن کے ذریعے دوبہنوں کی جنس تبدیل ، لڑکے بنگئے
اسلام آباد(نیٹ نیوز)پمز ہسپتال میں کامیاب آپریشن کے ذریعے دو بہنوں کی جنس تبدیل کردی گئی۔ پمز ہسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر امجد چوہدری نے بتایا کہ گجرات کی دو بہنوں کو غیر معمولی جسمانی ساخت کے باعث پمز ہسپتال لایا گیا تھا۔ڈاکٹر امجد کا کہنا تھا کہ ان دونوں بہنوں کی جسمانی خدوخال غیر معمولی تھے۔ان کے ٹیسٹ سے معلوم ہوا کہ یہ دونوں اے ٹیپیکل جینیٹیلیا ہیں۔جس میں تولیدی اعضا واضح نہیں ہوتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ آپریشن سے قبل ان کی نفسیاتی کونسلنگ کی گئی، پھر والدین اور ان کی مرضی سے آپریشن کر کے جنس تبدیل کردی ۔ڈاکٹر امجد کا کہنا ہے کہ آپریشن کروانے والی بہنیں اور ان کے گھر والے بہت خوش ہیں۔
جنس تبدیل