• news

پاکستان کیخلاف بھارتی پروپیگنڈا میں فیس بک بھی ملوث:شیریں مزاری 

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے پاکستان کے بارے میں من گھڑت اور جھوٹی خبریں چلانے پر بھارتی میڈیا کی سخت مذمت کی ہے۔ جمعرات کواپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بھارت کی جانب سے بے بنیاد خبریں پھیلائی جا رہی ہیں جس کی کوئی حقیقت نہیں اور ٹویٹر پر بھی اسے نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈے میں فیس بک بھی ملوث ہے۔ اس طرح اسلامو فوبیا میں بھی اضافہ ہو رہا ہے مگر مغرب میں ہولوکاسٹ پر ایک لفظ بولنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن