حافظ سعید و دیگر رہنماؤں کیخلاف مقدمات وکیل نے جواب جمع کرا دیا‘ سماعت کل تک ملتوی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی عدالت میں حافظ محمد سعید و دیگر رہنمائوں کے وکیل نے دو مقدمات میں حتمی بیان کیلئے دیے گئے سوالنامہ کا جواب جمع کروا دیا۔ جج اعجاز احمد بٹر نے کیس کی سماعت کل 24اکتوبر تک کیلئے ملتوی کی ہے۔