اعلیٰ بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے21نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے
اسلام آباد(نمائندے نوائے وقت )اعلیٰ بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے21نوٹیفیکیشن جاری کردیئے ہیں۔نیشنل ہیلتھ میں گریڈ 20میں کام کرنے والے ایڈیشنل سیکرٹری سید عطاء الرحمن کو گریڈ 22کے آفسر عامر اشرف خواجہ کی جگہ سیکرٹری کا چارج دے دیا گیا ہے جبکہ عامر اشرف خواجہ چھٹی پر چلے گئے ہیں۔پاس گروپ کی گریڈ 22کی آفسر شائستہ سہیل نے او ایس ڈی عہدے کا چارج چھوڑ دیاہے۔پولیس سروس آف پاکستان کے آفسر جو کے پی کے میں خدمات سرانجام دے رہے تھے کو تبادلہ داخلہ ڈویژن (ایف آئی اے)کر دیا گیا ہے۔ کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کے گریڈ18کے آفسر جو ہاوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن میں کام کررہے تھے کا تبادلہ پرائم منسٹر آفس کردیا گیا ہے ۔او ایم جی گروپ کی گریڈ18کی آفسر ثوبیہ بتول نے(او ایس ڈی) چارج چھوڑ دیا ہے ۔سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 19کے آفسر سینی اعظم خان کی 33دن کی چھٹی کی درخواست منظور کرلی گئی ہے وہ 30ستمبر سے چھٹی پر ہیں۔44,CTPپربوشن ٹرمینشن کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق او ایم جی گروپ گریڈ17کی آفسران مدیحہ اشرف، سحرش خان،مہوش ریاض کو عارضی طور معطل کردیا گیا ہے۔او ایم جی گروپ گریڈ18کے آفسر محمود احمد بھٹی کو بطور سیکشن آفسر انسانی حقوق ڈیژن تبادلہ کردیا گیا ہے۔پی ایس پی گروپ کے گریڈ20کے آفسر عطاء محمد کو او ایس ڈی بنادیاگیاہے۔پی ایس پی گریڈ18کے آفسران جو آئی سی ٹی (پولیس)میں میں خدمات سرانجام دے رہے تھے ان میں سے فاروق احمد اور وحید الرحمن کو سندھ سید محمد امین ، سید عزیز کو پنجا ب ٹرانسفرکردیا گیا ہے ، آفسران کو فوری طور پر صوبائی حکومتوں سندھ اور پنجاب رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پا س گروپ کے گریڈ21کے آفسر مصدق احمد خان کا تبادلہ بطور ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن میں کر دیا گیا ہے۔پاس گروپ گریڈ 20کے آفسر نثار احمد خان کا تبادلہ کے پی کے سے داخلہ ڈویژن (ایف آئی اے)کر دیا گیا ہے۔پاس گروپ کے گریڈ18کے آفسر سید جوادمظفر کی خدمات سندھ حکومت کے حوالے کرتے ہوئے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پاس گروپ گریڈ 17کی آفسر نرگس شازیہ چوہدری کی خدمات کے پی کے حکومت کے حوالے کردی گئی ہیں۔اسی کیڈر کے آفسر کیپٹن ریٹائر ڈ خالد محمود کا ٹرانسفر کے پی کے کر دیا گیا ہے۔