• news

 سپریم کورٹ میں ڈینئیل پرل قتل  کیس کی سماعت بغیر کاروائی ملتوی

اسلام آباد( خصوصی رپورٹر) سندھ حکومت کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی علالت کے باعث سپریم کورٹ میں ڈینئیل پرل قتل کیس کی سماعت بغیر کاروائی ملتوی کردی گئی  سپریم کورٹ میں ڈینئل پرل قتل کیس کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربرا ہی میں قائم خصوصی بینچ نے کی دوران سماعت سندھ حکومت کے وکیل فاروق نائیک نے تحریری درخواست میں التوا مانگ لیا جس پر جسٹس مشیر عالم نے کہاکیا سندھ اپنا کیس چلانا نہیں چاہتی،جسٹس مشیر عالمسندھ حکومت کی ذمہ داری ہے مقدمہ کو چلائے،یہ سندھ حکومت کا اپنا دائر کردہ کیس ہے،جسٹس قاضی محمد امین نے کہا کسی کو شرمندہ کرنا مقصد نہیں،یہ مقدمہ چلنا ضروری ہے تاکہ فیصلہ ہوسندھ حکومت ہائیکورٹ میں یہ مقدمہ ہار چکی ہے، جسٹس مشیر عالم نے کہاہم کھلے ذہین کیساتھ کیس سننے کے لیے بیٹھے ہیں،ڈینئیل پر ل کے ورثا کے وکیل نے موقف اپنایا کہ اپیل پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے دائر کی اپیل دائر کرنے کے بعد فاروق نائیک کو وکیل کیا گیا۔ عدالت اس کیس کی جلد سماعت کرے تاکہ فیصلہ ہو سکے جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 4 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

ای پیپر-دی نیشن