• news

امریکہ میں جو بھی سربراہ بنے‘ہمارے سامنے گردن جھکانا ہوگی: حسن  روحانی

تہران (آن لائن) ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکہ کے صدارتی انتخابات میں کسی مخصوص امیدوار کے کامیاب ہونا ہمارے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔ امریکا میں جو بھی سربراہ بنے گا اسے ایران کے سامنے گردن جھکانی ہی ہوگی۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی دارالحکومت تہران میں کابینہ اجلاس کے بعد اظہارِ خیال کرنیوالے روحانی نے امریکی انتخابات اور ایران کے خلاف اسلحہ کی پابندی کی مدت کے خاتمے سے متعلق بیانات دیے۔روحانی نے بتایا کہ'ہم کتنااسلحہ خریدیں گییہ اہمیت نہیں رکھتا اصل مسئلہ اپنیحقوق کاحصول ہے۔ کٹھن حالات سیدوچارایرانی عوام کو ہماری عالمی سطح پر اہمیت سے بھی آگاہ ہونا چاہیئے'۔حسن روحانی نے بتایا کہ امریکا ا سوقت تنہا رہ چکا ہے، کوئی بھی اب اس کا دفاع نہیں کرسکا۔امریکامیں کس امیدوار یا پھرکس پارٹی کے انتخابات میں کامیاب رہنے کی ہمارے لیے کوئی وقعت نہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ برسوں میں ایران کے دوست ممالک نے بھی اس کا ساتھ نہیں دیا تھا۔چین اور روس ہمارے دوست ممالک ہیں، لیکن یہ ہمارا دفاع کرنے سے قاصر رہے اور انہیں دشمن کی صف میں شامل ہونا پڑا۔ لیکن اب ایران، روس اور چین کی صف میں شامل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن