آذر بائیجان نے ایرانی سرحد سے ملحق علاقے اگبند کو آزاد کرا کر جھنڈا لہرا دیا
باکو (انٹرنیشنل ڈیسک) آرمینیا کیساتھ لڑائی میں آذربائیجان نے ایرانی سرحد سے ملحق نگورنو کاراباخ کے ایک اور علاقے اگبند کو آزاد کروا کر اپنا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ پاکستان میں تعینات آذری سفیر علی علی زادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں لکھا کہ اگبند پر کنٹرول کے بعد ایران اور آذربائیجان کے درمیان سرحد مکمل طور پر محفوظ ہو گئی ہے۔