• news

 فیفٹ معاملے پر اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں تحریری این آر او مانگا: مراد سعید 

اسلام آباد (این این آئی‘نمائندہ نوائے وقت ) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے مزار قائد پر کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے نعرے بازی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیٹف کے معاملے پر اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں تحریری این آر او مانگا۔ چوری بھی کرو اور شور بھی کرو ایسا نہیں چلے گا۔ کیا ملک کو لوٹنے والوں کو قوم معافی دیگی۔ عمران خان نے انڈیا کو پوری دنیا میں بے نقاب کیا۔ اب پاکستان کی معیشت بھی بہتر ہو گی اور فلاحی ریاست بھی بنے گا۔ نوازشریف کو واپس لایا جائیگا ۔جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہاکہ امریکی بھی کہتے ہیں کرونا میں پاکستان جیسے اقدامات کرتے تو دس بلین ڈالر بچ جاتے۔ پاکستان میں کورونا میں اپوزیشن نے سیاست کی۔ مراد سعید کا کہنا ہے کہ  حکومت اور فوج میں کوئی اختلافات نہیں سب مل کر ملک کی خدمت میں کوشاں ہیں۔ سی پیک کے تحت قائم ہونے والے انفراسٹرکچر، توانائی اور صنعتی منصوبے پاکستان ہی نہیں خطے کیلئے سود مند ثابت ہوں گے۔ کرپشن کے باعث ملک گرے لسٹ میں ہے، چوروں اور ملک لوٹنے والوں کو سزا ملنا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن