پولیو کے خاتمے کا عالمی دن آج‘ 2 سال کے دوران کیسز میں اضافہ ہوا: آصفہ بھٹو
اسلام آباد‘ کراچی (نامہ نگار‘ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں پولیو کے خاتمہ کا عالمی دن آج منایا جائے گا۔ اس موقع پر عالمی ادارہ صحت، محکمہ صحت، اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور صحت کے شعبہ میں خدمات سرانجام دینے والی این جی اوز کے زیراہتمام کانفرنسز، ورکشاپس، مذاکروں اور دیگر تقریبات میں اس عزم کا اظہارکیا جائیگا کہ پاکستان کو پولیو فری خطہ بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ دوسری جانب آصفہ بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان پولیو کے خلاف اپنی لڑائی میں بہت آگے نکل آیا ہے۔ پولیو فرنٹ لائن ورکرز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کو سلام پیش کرتی ہوں۔ 2019 ء میں پولیو کے 306 کیسز کے بعد 2018 ء میں 12 رہ گئے۔ دو سال میں پھر پولیو کیسز میں اضافہ دیکھا گیا۔