سی سی پی او عمر شیخ کو ہٹائے جانے کی افواہ گردش کرتی رہی‘ 3 روزہ رخصت آج ختم ہو جائیگی: ترجمان پولیس
لاہور (نامہ نگار) سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ کو عہدے سے ہٹائے جانے کی افواء گزشتہ روز گردش کرتی رہی جبکہ تاحال سی سی پی او کو تبدیل نہیں کیا گیاہے۔ یوں افواہ جھوٹی اطلاع ثابت ہوئی ہے۔ لاہور پولیس ترجمان کے مطابق سی پی او لاہور محمد عمر شیخ تین یوم کی رخصت پر ہیں۔ آج 24 اکتوبر سے دوبارہ فرائض سرانجام دیں گے۔