• news

رواں سال تین ملکوں کی بیس بال ٹیموں کو دورہ پاکستان کی دعوت دیدی : فخر علی شاہ 

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیر اہتمام سکرود میں پہلی انٹر ڈسٹرکٹ بیس بال چیمپئن شپ 29 اور 30 اکتوبر کو منعقد ہوگی، پاکستان دنیا کا پہلا ملک بن جائیگا جس نے سات ہزار سے زائد بلندی کے مقام پر ایونٹ کا انعقاد کرائے گا۔ حکومت سپورٹ کرے تو اگلے سال منعقد ہونیوالے چھ بین الاقوامی ایونٹس میں پاکستان ٹیم اچھے نتائج دے سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر شاہ نے سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف لاہور (سجال) کے دفتر میں پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ ٹیموں کے کپتانوں اور سیکرٹری پاکستان فیڈریشن بیس بال شیخ مظہر کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ انٹر ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ منعقد کرائی جا رہی ہے جس میں چار ٹیمیں شرکت کرینگی۔ سکردو میں پاکستان وائٹ اور گرینز ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 31 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔ دوسرا نمائشی میچ 3 نومبر کو گلگت میں کھیلا جائیگا۔ دورہ گلگت میں 3 اور 4 نومبر تک لیول ون بیس بال کوچنگ کورس میں کرایا جائیگا۔ رواں سال تین انٹرنیشنل ٹیموں مصر ، ملائشیا اور بنگلہ دیش نے دورہ پاکستان کی دعوت دے رکھی تھی تاہم کوویڈ 19 کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔ اگلے سال چھ بین الاقوامی ایونٹس میں پاکستان کی بیس بال ٹیموں نے شرکت کرنی ہے۔
 جن میں شرکت کے لیے حکومتی سپورٹ کی اشد ضرورت ہے۔ وفاقی حکومت کیساتھ ساتھ صوبائی حکومتوں کیساتھ بھی رابطے میں ہیں۔ ملک کے مختلف حصوں میں بیس بال اکیڈمیز بنائی جا رہی ہیں، سکردو میں انٹر ڈسٹرکٹ بیس بال چیمپئن شپ کے موقع پر گلگت میں بیس بال اکیڈمی قائم کی جائیگی۔ کوئٹہ میں بھی بیس بال اکیڈمی بنائی جائیگی۔  پاکستان میں بیس بال کا ٹیلنٹ بہت زیادہ ہے، اگر ہمیں بیس بال کا ایک سٹیڈیم مل جائے تو کھیل میں مزید ترقی ہو سکتی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن