• news

سپورٹس بورڈ پنجاب کا ٹینس کے 5پریکٹس کورٹ بنانے کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نے ٹینس کے 5پریکٹس کورٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پریکٹس کورٹ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹ کیساتھ ہی بنائے جائیں گے، ان پر 5کروڑ روپے لاگت آئے گی، تمام سہولیات دیں گے، اکیڈمی میں 4سے 12سال تک کے ایج گروپ کے بچے تربیت حاصل کرسکیں گے۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ سے صدر پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن عامر جان اور سیکرٹری جنرل ادریس حیدر خواجہ نے جمعہ کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملاقات کی جس میں صوبہ میں سپورٹس کے فروغ اور ترقی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس نے کہا ہے کہ سپورٹس کے کلچر کے فروغ کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا،سپورٹس تنظیمیں اس حوالے بہترین کردار ادا کرسکتی ہیں ان کے بغیر سپورٹس کو ترقی نہیں دی جاسکتی، صدر پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن عامر جان نے  کہا کہ پنجاب کے کھلاڑی اپنے اپنے کھیل میں اس وقت ہی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے جب سپورٹس تنظیمیں اور ادارے اپنا کردار ادا کریں۔، سپورٹس کے کلچر کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کریں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن