سٹاک مارکیٹ میں تیزی‘انڈیکس میں 66 پوائنٹس اضافہ
لاہور ( کامرس ڈیسک )سٹاک مارکیٹ میں 66.98 پوائنٹس کی تیزی کے باعث 100 انڈیکس 41ہزار 266 کی سطح پر آگیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں معمولی تیزی دیکھی گئی۔کاروبار گزشتہ روز کی نسبت0.16 فیصد زائد رہا۔ دوران کاروبارانڈیکس 41 ہزار383 کی بلند ترین سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم مارکیٹ کے اختتام پر 66.98 پوائنٹس کی تیزی کے باعث 100 انڈیکس 41ہزار 266 کی سطح پر آگیا۔جمعرات کے روز سٹاک مارکیٹ میں مندے کا رجحان غالب آگیاتھاجس کے نتیجے میں 100انڈیکس 336پوائنٹس کی کمی سے 41199پوائنٹس پر آگیا جب کہ 64فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔جس کے سبب سرمائے میں 62ارب روپے سے زائد کی کمی ہوئی تھی ۔