موڑکھنڈا: سردیوں کے شروع ہوتے ہی سوئی گیس کا پریشر کم دیا گیا،خواتین پریشان
موڑکھنڈا(نامہ نگار)سردیاں شروع ہونے سے قبل ہی موڑکھنڈا میں سوئی گیس کا پریشر کم کر دیا گیا ہے۔جس کی وجہ سے خواتین کو کھانا پکانے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔گزشتہ روز سارا دن گیس پریشر انتہائی کم رہا۔اس صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایل پی جی سلنڈرکے دکانداروں نے بھی قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیا ہے۔