شام کے دارلحکومت دمشق کے مفتی بم دھماکے میں جاں بحق
دمشق(این این آئی ) شام کے دارالحکومت دمشق اور اس اطراف کے علاقوں کے سرکاری مفتی اور سرکردہ مذہبی رہ نما الشیخ محمد عدنان افیونی قدسیا کے مقام پر ایک بم دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے۔
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی نے پوسٹ کردہ ایک بیان میں بتایا کہ مفتی دیار دمشق کو نامعلوم دہشت گردوں نے دہشت گردی کا نشانہ بنایا۔ دہشت گردوں نے ان کی گاڑی میں بم نصب کیا تھا۔لبنانی وزارت اوقاف نے مفتی دمشق علامہ افیونی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔خیال رہے کہ علامہ افیونی شام کی علما اور فقہ کونسل کے سینیر رکن اور شام کے مرکز برائے انسداد دہشت گردی و مذہبی انتہا پسندی کے جنرل سپر وائزر تھے۔