• news

پشاور: لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا شعبہ کارڈیک سرجری 6 ماہ سے بند‘ مریضوں کو مشکلات  

پشاور(صباح نیوز)پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا شعبہ کارڈک سرجری 6 ماہ سے بند ہے، مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق پشاور کے لیڈی ریڈنگ  ہسپتال میں سینئر ڈاکٹرز کے مستعفی ہونے کے بعد کارڈک سرجری شعبہ چھ ماہ سے بند پڑا ہے، جس کے بعد سے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے شعبہ امراض قلب پر مریضوں کا بوجھ بڑھ گیا۔ ترجمان نے کہا  کہ ایل آر ایچ کا شعبہ کارڈک سرجری فوری کھولنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ترجمان ایل آرایچ نے کہا کہ سینئر ڈاکٹرز کی بھرتی کے لیے اشتہار دے دیا گیا، جلد ہی ڈاکٹرز کی بھرتی کے بعد مریضوں کو علاج کی سہولتیں میسر ہوں گی۔

ای پیپر-دی نیشن