• news

برطانیہ میں خطرناک غیر ملکی مجرموں کے داخلے پر پابندی کا اعلان 

لندن (این این آئی )برطانوی حکومت نے بریگزٹ کے تناظر میں ایسے نئے سرحدی قوانین کا خلاصہ جاری کر دیا ہے، جن کے تحت اگلے سال یکم جنوری سے یورپی یونین کے رکن ممالک سے تعلق رکھنے والا کوئی بھی سزا یافتہ مجرم برطانیہ میں داخل نہیں ہو سکے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ یورپی یونین کا رکن تھا، تب تک یونین کے شہریوں کی آزادانہ نقل و حرکت سے متعلق یونین کے ضوابط کے تحت ہر یورپی شہری کو یہ حق حاصل تھا کہ وہ اس بلاک کی کسی بھی دوسری رکن ریاست کی طرح بلا روک ٹوک برطانیہ بھی آ جا سکے۔ اس سال موسم بہار میں برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج یا بریگزٹ کے بعد سے اب بھی صورت حال یہی ہے۔ اب لیکن ایسا ان یورپی قوانین کی وجہ سے ہو رہا ہے، جن پر عمل درآمد کی لندن حکومت ایک عبوری مدت کے لیے پابند ہے۔لندن میں برطانوی وزارت داخلہ کے مطابق نئے ملکی ضوابط کی رو سے آئندہ یورپی یونین کے رکن ممالک سے کسی بھی ایسے غیر ملکی مجرم کے برطانیہ میں داخلے پر پابندی ہو گی، جو ایک سال یا اس سے بھی زیادہ عرصے کے لیے جیل میں رہا ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن