• news

کامونکے : پولیس اہلکاروں کے مبینہ تشدد سے شہری جاں بحق، ورثاء کا احتجاج 

کامونکے(نامہ نگار) پولیس اہلکاروں کے   مبینہ  تشدد سے شہری جاں بحق ہوگیا۔ تشدد کے بعد حالت خراب ہونے پر پولیس اہلکار  اسے نجی ہسپتال پہنچا کر فرار ہوگئے۔ بتایا گیا ہے موڑ ایمن آباد کے رہائشی خالد کو پولیس نے  چرس پیتے ہوئے گرفتار کرکے بدترین تشدد کانشانہ بنایاحالت تشویشناک ہونے پر اسکو بے ہوشی کے عالم میں جی ٹی روڑ پر واقع علامہ اقبال نجی ہسپتال پہنچایا اور فرار ہوگئے جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گیا، مبینہ طور پر پولیس تشدد سے جاں بحق ہونے والے خالد کے ورثاء  نے ہسپتال کے باہر ایمن آباد پولیس کیخلاف بھرپور احتجاج کیا بعدازاں نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال کامونکے پہنچا دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن