چیف سیکرٹری پنجاب 27 افسروں کی گریڈ 18 سے 20 میں ترقی
لاہور (سپیشل رپورٹر)جواد رفیق ملک کی سربراہی میں صوبائی سلیکشن بورڈ ون کا اجلا س ہوا، اجلاس میں 27 افسروں کو گریڈ 18سے 20میں ترقی دینے کی منظوری دیدی گئی۔ اجلاس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڈ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب شوکت علی، چیئرمین پی اینڈ ڈی حامد یعقوب شیخ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغا، سیکرٹری خزانہ عبداللہ سنبل، سیکرٹری سروسز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلا س میں متعدد افسران کے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ گریڈ19سے گریڈ 20میں ترقی پانے والوں میں سیکرٹری پراسیکیوشنز پنجاب ندیم سرور، شہزاد سعید، لیاقت چھٹہ شامل ہیں، گریڈ 19میں ترقی پانے والوں میں ایڈیشنل سیکرٹری ہیومن رائٹس پنجاب رضوانہ نوید،ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد، ڈائریکٹر فنانس پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ ماجد اقبال، ایڈیشنل سیکرٹری بلدیات ارشدبیگ، وائس چیئرمین پیسی حامد محمود ملہی، عاشق حسین، شاہد حامد اور دیگر شامل ہیں۔