جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کیس کی تیاری نہ کرنے پر وکیل کو ڈانٹ پلا دی
اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کیس کی تیاری نہ کرنے پر وکیل کو ڈانٹ پلا دی۔ جمعہ کو ایک کیس کی سماعت کے دور ان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا وکیل صاحب کیا آپ کو فیس نہیں ملی، اگر یہ آپ کی تیاری ہے تو آپ کے موکل کا اللہ ہی حافظ ہے۔