مکہ مکرمہ: مسجد حرام میں ساونڈ سسٹم کے لیے24 گھنٹے کیلئے 120 انجینئرز اور تکنیکی ماہرین مامور
مکہ مکرمہ(این این آئی)الحرمین الشریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے نے مسجد حرام اور حرم مکی میں صوتی نظام کو ٹھیک رکھنے کے لیے 120 انجینئر اور تکنیکی ماہرین تعینات کیے ہیں جو مسجد کے اندرونی اور بیرونی مقامات میںچوبیس گھنٹے اپنی خدمات انجام دیتے ہیں۔
السلمی نے اس بات کی نشاندہی کی کہ روزانہ نماز پنجگانہ میں ایک متوازن صوتی آہنگ کے ساتھ آواز کو تمام مقامات تک یکساں انداز میں پہنچایا جاتا ہے تاکہ آئمہ کرام نماز کے دوران اور موذن حضرات آذان کی آواز کو تمام سامعین تک پہنچایا جاسکے۔ آواز صرف مسجد کے اندر ہی نہیں بلکہ اس کے اطراف میںبھی پہنچائی جاتی ہے۔ آڈیو سسٹم ٹیلی ویژن اور میڈیا اسٹیشنوں کے لیے براہ راست ٹرانسمیشن سسٹم کے ساتھ منسلک ہے جو مرکزی آڈیو سسٹم یونٹ سے منسلک کنٹرول رومز سے بنایا گیا ہے۔