سعودی زیر قیادت اتحاد نے حوثی ملیشیا کی طرف سے بھیجے بم بردار ڈرون کو روک لیا
ریاض(شِنہوا)یمن کی جنگ میں شریک سعودی زیر قیادت اتحاد نے جمعہ کی صبح سعودی عرب کے جنوبی خطے کی جانب بھیجے گئے بم بردار ڈرون کو روک لیا ہے۔
۔اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے سعودی پریس ایجنسی کے توسط سے جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ ڈرون حوثی ملیشیا نے لانچ کیا تھا۔یہ حملہ اس طرح کی کوششوں کے ایک سلسلے کا حصہ تھا ، جن میں سے بیشتر کو اپنے اہداف تک پہنچنے سے پہلے ہی ناکام بنا دیا گیا تھا۔