• news

21 لاکھ کے ڈاکے‘ شہری زیورات‘ گاڑیوں‘ قیمتی اشیاء سے بھی محروم 

لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔  ڈاکوؤں نے سبزہ زار  میں ماجد کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 5لاکھ 80ہزار روپے مالیت، جوہر ٹاؤن  میں عابد کے گھر گھس سے 4لاکھ روپے مالیت، نصیر آباد میں احمد اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر3لاکھ روپے75ہزار روپے مالیت ، گلشن راوی میں خاور اور اس کی فیملی سے2لاکھ 60ہزار روپے مالیت، ہربنس پورہ میں فواد اور اس کی فیملی سے2لاکھ 20ہزار روپے مالیت، فیکٹری ایریا میں کاشف اور اس کی فیملی سے 1 لاکھ 65ہزارروپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، نواں کوٹ  میں نصیر سے 75ہزار روپے اور موبائل فون، وحدت کالونی میں حامد سے60ہزار روپے اور موبائل فون، لاری اڈہ میں یعقوب سے 40ہزار روپے اور موبائل فون، راوی روڈ میں اختر سے 20ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہو گئے ۔چوروں نے ماڈل ٹاؤن اور سرور روڈکے علاقوں سے دو کاریں جبکہ شمالی چھاؤنی،اکبری گیٹ ، سمن آباد اور شادمان کے علاقوں سے چار موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔  

ای پیپر-دی نیشن