• news

قصور 2 لڑکیوں‘ فیروز والا میں دوست کی بیوی سے اجتماعی زیادتی 

قصور+ فیروز والہ (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) تھانہ فیکٹری ایریا کے قریب کاروباری شخصیت نے ساتھی کی مدد سے محنت کش کے گھر میں داخل ہوکر اس کی بیوی سے اجتماعی زیادتی کی اور بیٹی سے زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ ناکامی پر ملزم فرار ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ آصف آباد کالونی تھانہ فیکٹری ایریا کے رہائشی راشد ٹھیکیدار کی دوستی شیخ جمیل کے ساتھ تھی جس کا اس کے گھر آنا جانا تھا اس دوران شیخ جمیل اور اس کے ساتھی نے دوست کی غیر موجودگی کے دوران دوست کی بیوی سے زیادتی کر ڈالی اور بیٹی سے زیادتی کرنے کی کوشش کی جس پر فیکٹری ایریا پولیس نے خاتون کے شوہر کی رپورٹ پر شیخ جمیل اور اس کے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ فیروز والہ میں کرایہ دار نے مالک مکان کی بیوی سے زیادتی کر ڈالی۔ بتایا گیا ہے کہ اویس اور اس کے ساتھی ایک مشترکہ مکان میں رہتے تھے کہ لطیف کی غیر موجودگی میں ملزمان نے اس کی بیوی (ک)کے ساتھ زبردستی زیادتی کر ڈالی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن