حکومت دو بارہ ہڑ تا ل کرنے پر مجبور کررہی ہے‘گڈز ٹرانسپورٹرز
لاہور( این این آئی) آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری محمد اظہرقادری نے کہاہے کہ حکومت ہمیں دو بارہ ہڑ تا ل کیلئے کیو ں مجبور کررہی ہے؟ مو ٹروے پو لیس عدالتی احکاما ت کو نظر انداز کررہی ہے اورلوڈ لمٹ قانون پر عملدرآ مد نہیں کرایا جا رہا،اوورلو ڈ نگ قا نو ن کے خا تمہ کیلئے ٹرانسپور ٹرز کے مطا لبہ پر قانو ن کے تقا ضو ں کو پورا کیا جائے۔ ان خیالا ت کااظہار انہو ں نے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے رہنمائوں چوہدری عاطف ، چوہدری گل شیر ، چوہدری بشارت ، حاجی ظفر ، چوہدری مزمل ، ماجدزمان اعوان ، اعجاز گجر ، حاجی امتیاز اور دیگر عہدیداران سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہاکہ وزارت مواصلات،نیشنل ہائی وے اتھارٹی،موٹروے پولیس ہمارے تعاون کو کمزوری نہ سمجھیں اور ہمیںہڑتا ل کی کا ل دینے پر مجبور نہ کرے۔ ملکی اثاثوں کی حفاظت کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔