سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی سے رہنما تحریک انصاف آجاسم شریف کی ملاقات
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پروریز الٰہی سے تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق ایم پی اے آجا سم شریف نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر آجاسم شریف نے کہا کہ عوام آج بھی بطور وزیراعلیٰ کئے گئے آپ کے عوامی فلاحی منصوبوں کو یاد کرتی ہے 1122 جیسے ادارے کی کارکردگی سب کے سامنے ہے انہوں نے کہا کہ مجھے وہ وقت بھی یاد ہے جب سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں سپیکر پر اعلان کئے جاتے تھے کہ یہاں ادویات فری ملتی ہیں آج عوام اس آواز کو سننے کیلئے ترس رہی ہے موجودہ صورتحال میں عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہوگا۔