• news

کھیوڑہ مپروین پر گرنے سے 6خواتین   بہاولپور فیصل آباد میں 33جاں بحق

کھیوڑہ/ بہاولپور/ فیصل آباد (نامہ نگاران+ آن لائن) کھیوڑہ‘ بہاولپور اور فیصل آباد میں مختلف ٹریفک حادثات میں 8 خواتین اور دو ماہ کی بچی سمیت 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پنڈدادن خان غریب وال سیمنٹ فیکٹری کے قریب پہاڑی ایریا میں کراسنگ کے دوران ڈمپر اور  مسافر وین کے درمیان حادثہ پیش آیا جس  کے نتیجہ میں چھ خواتین جاں بحق ہوگئیں۔  سیمنٹ فیکٹری کے قریب پہاڑی ایریا میں ڈمپر کراسنگ کرتے ہوئے  وین پر آن  گرا ۔ ذرائع کے مطابق حادثہ کے نتیجہ میں  آٹھ خواتین جاں بحق ہو گئیں۔  جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے  وین پنڈدادن خان سے چکوال جا رہی تھی زخمیوں اور لاشوں  کو قریبی نجی فیکٹری کے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔ بہاولپور سے نامہ نگار کے مطابق بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ ایک لڑکی شدید زخمی‘ بتایا جاتا ہے کہ چار افراد موٹرسائیکل پر جا رہے تھے کہ میلسی روڈ بستی ریاض آباد کے قریب مخالف سمت سے آنے والی بس نے مبینہ طور پر انہیں ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں محمد عمیر‘ شہناز بی بی اور رضی بی بی موقع پر چل بسی جبکہ ممتاز بی بی کو تشویشناک حالت میں تحصیل  ہیڈ کوارٹر خیر پور ٹامیوالی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ فیصل آباد میں ٹریفک حادثات کے دوران کمسن بچی سمیت تین افراد چل بسے۔  230 رب چوہلہ کے آفتاب کی دو ماہ کی بیٹی عنایہ فاطمہ حادثہ میں شدید زخمی ہو گئی تھی جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا گیا جہاں جانبر نہ ہو سکی علاوہ ازیں پرتاب نگر میں 65 سالہ محمد اسحاق ولد ابراہیم اور 658 گ ب کا 38 سالہ اکمل خان ولد مہدی خان موٹرسائیکلوں پر جاتے ہوئے بس کی ٹکر سے زخمی ہوئے ہسپتال  میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
 ٹریفک حادثات 

ای پیپر-دی نیشن