• news

جماعت الدعوۃ رہنماؤں کیخلاف  مقدمات کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی عدالت نے جماعۃالدعوۃکے رہنمائوں کے خلاف زیرسماعت مختلف مقدمات کی سماعت 28 اکتوبر تک کیلئے ملتوی کر دی۔ گذشتہ روز پروفیسر حافظ عبدالرحمٰن مکی، پروفیسر ظفر اقبال، محمد اشرف ، یحییٰ مجاہد اور لقمان شاہ کو اے ٹی سی کورٹ نمبر1 میں جج ارشد حسین بھٹہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کروایا گیا۔ گواہوں کے بیانات پر حافظ محمد سعید و دیگر رہنمائوں کے وکیل نصیرالدین نیئر اور محمد عمران فضل گل ایڈووکیٹ جرح کر رہے ہیں۔ جماعۃالدعوۃ کے رہنمائوں حافظ عبدالسلام بن محمد، پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی و دیگر کو انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 3کے جج اعجاز احمد بٹر کے روبرو بھی پیش کیا گیا جہاں مختلف مقدمات کی سماعت ہوئی۔ اے ٹی سی کورٹ نمبر 3 نے بھی مقدمات کی سماعت 28 اکتوبر تک کیلئے ملتوی کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن