• news

فرانسیسی صدر کو دماغی معائنہ کی ضرورت، اردگان: فرانس نے انقرہ سے سفیر واپس بلا لیا 

انقرہ (انٹر نیشنل ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کو دماغی معائنے کی ضرورت ہے۔ ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں ترک صدر نے فرانسیی ہم منصب میکرون کو ان کی مسلم مخالف پالیسیوں پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ طیب اردگان کاکہنا تھاکہ ایسے سربراہِ مملکت کے بارے میں سوائے اس کے کیا کہا جاسکتا ہے کہ وہ سب سے پہلے اپنے دماغ کا معائنہ کروائے جو اپنی ریاست کے مختلف مذہب سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افراد سے ایسا برتاؤ کرتا ہے۔ گزشتہ دنوں فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے ملک میں خواتین پر حجاب پہننے کی پابندی کو نجی شعبے میں بھی لاگو کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھاکہ اسلام ایک مذہب کے طور پر دنیا بھر میں بحران کا شکار ہے، وہ فرانس کی سیکیولر اقدار کو ’سخت گیر اسلام‘ سے محفوظ بنائیں گے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق فرانس نے معاملے پر غور کیلئے ترکی سے اپنے سفیر کو طلب کر لیا۔ فرانسیسی صدارتی ترجمان کا کہنا ہے کہ ترک صدر کا بیان ناقابل قبول ہے۔

ای پیپر-دی نیشن