ملکی پہلی انٹرنیشنل تائی کوانڈو پلیئر ماہم آفتاب انتقال کر گئیں
وہاڑی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کی پہلی انٹرنیشنل تائی کوانڈو پلیئر اولمپیئن ماہم آفتاب اسلام آباد میں انتقال کر گئیں۔ وہاڑی سے تعلق رکھنے والی ماہم کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔ ماہم آفتاب نے جرمنی، ایران اور بھارت سمیت دیگر کئی ممالک میں پاکستان کی نمائندگی کی۔گزشتہ 4 ماہ سے ٹیومر کی وجہ سے مختلف ہسپتالوں میں زیر علا ج رہیں۔ انہوں نے پاکستان آرمی کی نمائندگی کرتے ہوئے ملکی سطح پر بھی کئی میڈلز اپنے نام کیے۔