• news

آذربائیجان سے لڑائی،آرمینیا کے مزید 11 فوجی  ہلاک، تعداد 974 ہوگئی

باکو (نیٹ نیوز) نگورنو کاراباخ کی وزارت دفاع کے مطابق گزشتہ روز اس کی فورسز کے 11 مزید ارکان مارے گئے ہیں۔ اس طرح نگورنوکاراباخ کے علاقے میں جھڑپوں کے آغاز سے اب تک آرمینیا کے فوجیوں کی ہلاکتیں 974 ہو چکی ہیں۔ اس متنازعہ علاقے میں آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ 27 ستمبر کو شروع ہوا تھا۔ 1990ء کی دہائی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان نگورنوکاراباخ کے معاملے پر یہ شدید ترین جھڑپیں ہیں۔ اس وقت قریب 30 ہزار ہلاکتیں ہوئی تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن