• news

سکھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تحریک طالبان کے 2 دہشتگرد مارے گئے

سکھر(آئی این پی ) پولیس کے کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی کے دوران کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (طارق گیدڑ گروپ) کے 2 دہشتگرد پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق وفاقی ادارے کی خفیہ اطلاع پر سکھر میں جعفر آباد روڈ پر کارروائی کی گئی، موٹرسائیکل پر سوار دہشت گردوں نے گرفتاری سے بچنے کے لئے اندھا دھند فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں دہشت گرد زخمی ہوگئے۔ فو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔ ایس ایچ او سی ٹی ڈی سکھر علی نواز سومرو کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف سی ٹی ڈی سکھر اور گارڈن کراچی نے مشترکہ کارروائی کی، ہلاک ہونے والے دونوں دہشت گردوں کا تعلق ٹی ٹی پی طارق گیدڑ گروپ سے ہے تاہم دونوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔ ہلاک دہشت گردوں سے 2 پستول، بال بیرنگ، ایک کلو بارودی مواد،موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔ علی نواز سومرو نے کہا کہ واقعے کا مقدمہ گارڈن پولیس کے اے ایس آئی محمد یونس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کے دفعات بھی شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن