پرتگالی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر قرارداد پیش، زبردست بحث
لزبن (آن لائن) پرتگال کی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر بحث اور ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک طویل عرصہ کے بعد مسئلہ کشمیر پر پرتگال کی پارلیمنٹ میں بحث کی گئی جس میں ارکان نے بھر پور حصہ لیا۔ مسئلہ کشمیرکی قرارداد حکومتی اتحاد میں شامل لیفٹ بلاک اور کیمونسٹ پارٹی نے بحث کے لیے پیش کی جب کہ اس سے قبل پاکستان پریس کلب پرتگال کے صدر ضیاء سید، جنرل سیکرٹری سرفراز فرانسس، پاکستان پرتگال اتحاد کمیونٹی کے سرپرست راجہ زاہد اقبال، صدر شیخ عمر اور دیگر کی جانب سے قرارداد پارلیمنٹ میں جمع کروائی گئی تھی۔ صدر غضنفر جاوید نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پرتگالی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر بحث ہونا خوش آئند ہے اور گزشتہ چند سالوں میں جس طرح پرتگال میں مقیم پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے جس طرح آواز بلند کی اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا وہ قابل ستائش ہے۔ پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے ساتھ ساتھ پاکستانی تنظیمیوں اور میڈیا کا کردار ہمیشہ مثبت اور قابل ستائش رہا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ کشمیرکی عوام کے ساتھ ہونے والے مظالم کو روکنے کے لیے بھارت کا مکروہ چہرہ ہر فورم پر بے نقاب ہو اور حکومت پاکستان کے موقف کو تقویت ملے۔ ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔