امریکہ : بحرین کایہود مخالف جذبات کے انسداد اورامن کے فروغ کا سمجھوتہ
منامہ (این این آئی)بحرین کے شاہ حمد عالمی مرکز اور امریکی حکومت نے صہیونیت مخالف جذبات سے نمٹنے اور مشرقِ اوسط میں امن کے فروغ کے لیے ایک سمجھوتے پر دست خط کردیئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق صہیونیت مخالف جذبات سے نمٹنے اور ان کی نگرانی(سیاس)کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی ایلن کار نے شاہ حمد مرکز برائے پرامن بقائے باہمی کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت طے پانے کا اعلان کیا ۔اس سمجھوتے میں کہا گیا کہ عرب اور یہود دونوں ہی سامی اقوام ہیں۔انھیں سامی عوام کے خلاف پائی جانے والی منافرت اور عدم رواداری کے خطرے کا سامنا ہے۔اس کے مطابق دونوں ادارے مشرقِ اوسط میں باہمی احترام ،عربوں اور یہود اور ان کی قومی ریاستوں کے درمیان پرامن بقائے باہمی کے فروغ کے لیے ایک دوسرے سے تعاون کریں گے،اس ضمن میں پروگرام وضع کریں گے اور انھیں عملی جامہ پہنائیں گے۔اس ضمن میں مشرق اوسط میں ماضی میں یہود اور عربوں کے درمیان مکمل ہم آہنگی سے رہنے کے تاریخی ادوار کے بارے میں تعلیمی پروگرام وضع کیے جائیں گے اور ان کے اہم تاریخی واقعات کو منایا جایا جائے گا۔