• news

خیبر پی کے: سرکاری ملازمتوں میں خواجہ سراؤں کیلئے 2 فیصد کوٹہ مختص

پشاور(نوائے وقت رپورٹ) خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمتوں میں خواجہ سراؤں کے لیے 2 فیصد کوٹہ مختص کر دیا۔ صوبائی حکومت کی جانب سے خواجہ سراؤں کے لیے پالیسی تیار کر لی گئی ہے جس کے مطابق خواجہ سراؤں کو ووٹ ڈالنے، انتخاب لڑنے اور پبلک آفس رکھنے کا حق حاصل ہوگا۔ پالیسی کے مطابق بے خواجہ سراؤں کو روزگاری انشورنس، ہیلتھ انشورنس اور ہارڈشپ گرانٹ دی جائے گی۔ جب کہ  50 سال سے زیادہ عمر کے بیروزگار خواجہ سراؤں کو ماہانہ 2 سے 3 ہزار روپے وظیفہ دینے کا منصوبہ بھی تیار کیا جائے گا۔ دستاویز کے مطابق محکمہ تعلیم اور صنعت ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کی سطح پر خواجہ سراؤں کے لیے الگ اسکولز اور ووکیشنل سینٹرز قائم کیے جائیں گے جب کہ تعلیم حاصل کرنے والے خواجہ سراؤں کے لیے سکولز اور ووکیشنل سینٹرز میں ایک فیصد نشستیں مختص ہوں گی۔ خواجہ سراؤں سے متعلق نئی پالیسی کے مطابق خواجہ سراؤں کو سکالرشپ میں 5 فیصد کوٹہ دیا جائے گا جب کہ سرکاری ہاؤسنگ سکیموں میں بھی خواجہ سراؤں کے لیے کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں محکمہ سماجی بہبود نے مجوزہ خواجہ سرا پالیسی پر الیکشن کمیشن اور متعلقہ محکموں سے رائے مانگ لی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن