ریپ: 6 واقعات: گارڈن ٹاؤن میں خاتون سے زیادتی، پولیس اہلکار گرفتار
لاہور، قصور، ڈسکہ، ساہیوال، صفدر آباد، جڑانوالہ (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگاران) لاہور میں پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ڈسکہ میں شراب پلا کر خاتون کو 5 افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ جڑانوالہ میں 10سالہ بچی سے زیادتی کی گئی۔ قصور میں 12 سالہ لڑکے کو 2 افراد نے درندگی کا شکار بنایا۔ صفدر آباد میں 8 سالہ بچی اور لڑکے کو نشانہ بنایا گیا۔ ڈسکہ سے نامہ نگار/نمائندہ خصوصی کے مطابق پانچ ملزموں کی خاتون کو شراب پلاکر اجتماعی زیادتی۔ حالت غیر ہونے پر سڑک کنارے پھینک گئے۔ پسرور روڈ کی رہائشی 20سالہ اپنے سسرال پھوپھنگی جانے کیلئے کالج چوک میں کھڑی تھی۔ ملزمان نبیل اور مانا بٹ موٹرسائیکل پر لفٹ دینے کے بہانے کانوں لٹ اپنے ڈیرہ پر لے گئے۔ جہاں پہلے سے موجود ملزمان صدیق، سجاد اور ایک نامعلوم نے خاتون کو زبردستی شراب پلا دی اور تمام ملزموں نے خاتون کیساتھ باری باری زیادتی کی۔ حالت غیر ہونے پر ملزمان خاتون کو دوبارہ کالج چوک میں سڑک کنارے پھینک کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ نواحی گاؤں چک 275 گ ب کے رہائشی افضال نے 10سالہ بچی کو کھیتوں میں لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہوگیا۔ متاثرہ بچی کے والدین کا کہنا ہے کہ ملزم اثرورسوخ والا ہے اور صلح کیلئے دباؤ ڈالا رہا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ قصور سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق نواحی علاقہ نتھوں والی بارہ سالہ لڑکا شادی کی تقریب سے واپس آ رہا تھا۔ راستے میں بھولی اور زاہد نامی ملزم اسے کھیتوں میں لے گئے اور زیادتی کی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ صفدر آباد نامہ نگار کے مطابق عادل گڑھ ساجد نے 8 سالہ بچی سے زیادتی کی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ چبہ میں نعمان عرف شیرو نے گاؤں کے لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا۔ پولیس نے دونوں مقدمات درج کر لئے ہیں۔ لاہور سے نمائندہ خصوصی کے مطابق گارڈن ٹاؤن میں پولیس اہلکار نے خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ اہلکار کیخلاف درج ہونے والی ایف آئی آر کے مطابق خاتون کا کہنا ہے کہ وہ شوبز سے وابستہ ہے۔ کبیر ڈانس پارٹی کا کہہ کر مجھے لیکر گیا اور نجی ہوٹل میں ہوس کا نشانہ بنا کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے ملزم اہلکار کبیر کو گرفتار کر لیا ہے۔