یاسین ملک سے محبت انکی آزادی کیلئے جنگ کے باعث کرتی ہوں: مشعال ملک
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ دنیا میں ہائیرڈ وار چل رہی ہے۔ مگر ہم فرقہ پرستی میں پھنسے ہوئے ہیں۔ انتہا پسندی کا کسی مذہب سے تعلق نہیں ہوتا۔ دنیا میں امن کیلئے تمام مذاہب کو اکٹھا ہونا ہوگا۔ کوئی مثال نہیں کہ کسی کشمیری مسلمان نے کسی ہندو پنڈت پر ہاتھ اٹھایا ہو۔ دھرنوں سے زیادہ اہم مسئلہ کشمیر ہے کشمیر سے متعلق احتجاج کیلئے اقلیتوں نے ہمارا بھرپور ساتھ دیا۔ یاسین ملک نے کشمیر کی آزادی کیلئے گن اٹھائی‘ یاسین ملک سے محبت انکی آزادی کیلئے جنگ لڑنے کی وجہ سے کرتی ہوں۔ جب تک آزادی کیلئے دیوانے نہیں ہونگے۔ ہم آزاد نہیں ہونگے۔ ہندوتوا اور ہندو ازم میں فرق ہے۔ جنونیت کا کسی مذہب سے تعلق نہیں ہوتا۔