• news

ملتان کے2 مختلف مقامات پر سیوریج پانی میں پولیو وائرس کا انکشاف

ملتان(آئی این پی ) ملتان میں دو مختلف مقامات پر سیوریج کے گندے پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، محکمہ صحت نے قطرے پلانے سے انکاری والدین کیخلاف مقدمات درج کرانے کی حکمت عملی تیار کر لی۔ تفصیلات کے مطابق  ملتان میں گزشتہ پولیومہم کے دوران تیس ہزار بچے قطروں سے محروم رہے جن میں سے بیشتر کے والدین انکاری بھی تھے جبکہ موجودہ صورتحال میں علی ٹاون اور سورج میانی سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جس سے پولیو پھیلنے کا خطرہ مزید بڑھ گیا ہے۔مہم کے دوران ناقص کارکردگی پر پولیو ورکروں کے خلاف بھی محکمانہ کارروائیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن