• news

بعض جماعتیں عوام کو قومی اداروں کیخلاف بھڑکانے کی غلطی کررہی ہیں: شبلی فراز

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ بعض جماعتیں عوام کو قومی اداروں کے خلاف بھڑکانے کی غلطی کر رہی ہیں۔ قومی ادارے ملک کی بقا کی حیثیت رکھتے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شبلی فراز نے  اپنے بیان میں کیا کہ قانون کو عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بعض جماعتیں عوام کو قومی اداروں کے خلاف بھڑکانے کی غلطی کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی ادارے ملک کی بقا اور سلامتی کی بنیاد کی حیثیت رکھتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان نے ان کے آگے نہ پہلے سر جھکایا نہ اب سر جھکائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن