• news

جسٹس فائز کیس: نظرثانی درخواستوں  پر سپریم کورٹ کل سماعت کرے گی 

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) جسٹس فائز عیسی کیس میں نظرثانی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہیں۔ جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں فل کورٹ بنچ  کل28 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔ جسٹس قاضی فائز عیسی اور بار کونسلز نے نظرثانی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ درخواستوں میں معاملہ ایف بی آر بھجوانے کے حکم پر نظر ثانی کی استدعا کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن