• news

راناء ثنائ‘ فواد چودھری نے   بار کونسل کی نگرانی میں حکومت اپوزیشن ڈائیلاگ پر اتفاق کر لیا 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سیاسی کشیدگی کے ماحول میں نجی ٹی وی پروگرام میں حکومت اور اپوزیشن میں ڈائیلاگ کی ضرورت پر اتفاق  پیدا ہو گیا۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے حکومت اور اپوزیشن کی لڑائی ختم کروانے کے لیے سیاسی جماعتوں کے بجائے اداروں کے درمیان ڈائیلاگ پر اتفاق کرلیا اور کہا کہ اگر یہ ڈائیلاگ پاکستان بار کونسل کی نگرانی میں ہو تو انہیں کوئی اعتراض نہیں۔ پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جلسوں میں کسی نے فوج کیخلاف بات نہیں کی۔ نواز شریف نے بار بار فوج کو سلام پیش کیا ہے، ہمیں بیان دیتے ہوئے احتیاط کرنی چاہیے، نواز شریف جو کہہ رہے ہیں اس پر عمل ہوگیا تو پاکستان آگے بڑھے گا۔

ای پیپر-دی نیشن