• news

کرکٹ کمیٹی کی تشکیل نو پی سی بی حکام کے لئے درد سر بن گئی

  لاہور( سپورٹس رپورٹر) کرکٹ کمیٹی کی تشکیل نو پی سی بی حکام کے لئے درد سر بن گئی ، اقبال قاسم کے مستعفی ہونے کے دوماہ بعد بھی کرکٹ کمیٹی کے نئے چیئرمین کی تعیناتی نہ ہوسکی۔سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم کے مستعفی ہونے کے دوماہ بعد بھی کرکٹ کمیٹی کے نئے چیئرمین کی تعیناتی نہ ہوسکی۔ بورڈ حکام کے مطابق کرکٹ کمیٹی کی چیئرمین شپ کیلئے مختلف سابق کرکٹرز سے بات چیت جاری ہے ،سابق کپتان ظہیر عباس کا نام چیئرمین کرکٹ کمیٹی کیلئے زیر غور ہے ،چیئرمین کی تعیناتی نہ ہونے کے باعث کرکٹ کمیٹی کا سہ کرکٹ کمیٹی کا اجلاس نہ ہونے سے دورہ انگلینڈ میں ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ بھی نہ لیا جاسکا،دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیم کی شکست پر ٹیم انتظامیہ اور کھلاڑیوں پر شدید تنقید کی گئی تھی ، پی سی بی حکام جلد کرکٹ کمیٹی کی بحالی کیلئے پرعزم ہیں۔ماہی اجلاس بھی نہیں ہوسکا-

ای پیپر-دی نیشن