نواب ملک عطا محمدخان میموریل نیزہ بازی کا تین روزہ ٹورنامنٹ اختتام پذیر
لاہور(پ ر) ایس اے گاڈنز کے زیر اہتمام تین روزہ نواب ملک عطا محمد خان میموریل ٹورنامنٹ کے تیسرے روز نواب عطا محمد خان کے بھتیجے نواب ملک علی خان،نواب ملک ارسلان علی ،چیئرمین ایس اے گروپ سہیل افضل ملک ،سی ای اوشعیب افضل ملک، چیئرمین ایگری ٹورازم پاکستان بابر راجہ ،وفاقی چیئرمین قومی کمیشن برائے مذہبی امورسارنگ بھٹی،ڈائریکٹرایچ آرسلمان ضیائ،ڈائریکٹرسپورٹس ملک معتصم بااللہ،ڈائریکٹرسعدرضا،ڈائریکٹرایس اے گروپ حماد بن شبیر،،سینئر صحافی اوریا مقبول جان اور دیگر سماجی شخصیات سمیت ہزاروں شائقین نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرمین ایس اے گروپ سہیل افضل ملک نے کہاکہ یہ سب اہتمام میری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے اتنے بڑے ایونٹ کے اہتمام کو دیکھ کر مجھے خوشی ہوئی، نیزہ بازی کے مقابلوں میں 2000گھوڑوں اور 150 ٹیموں نے حصہ لیا۔رائیڈرز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہم گزشتہ تین سال سے نیزہ بازی کے مقابلوں کا اہتمام کررہے ہیں۔ گزشتہ سال ملک عطامحمد خان ہمارے ساتھ موجود تھے، آج وہ ہم میں نہیں ہیں۔ ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ہی نیزہ بازی کے مقابلوں کا انعقادکیاگیا ہے۔