بین ڈنک پی ایس ایل فائیوکے بقیہ میچزکیلئے پاکستان آنے کو بیتاب
سڈنی(سپورٹس ڈیسک) بین ڈنک پی ایس ایل 5 کے باقی میچز کیلئے پاکستان آنے کو بیتاب ہیں۔بین ڈنک پی ایس ایل 5 کے باقی میچز کیلیے پاکستان آنے کو بیتاب ہیں، کورونا وائرس کی وجہ سے ایونٹ ملتوی کیے جانے سے قبل لیگ میچزمیں آسٹریلوی بیٹسمین نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے خلاف 93 اور کراچی کنگز کے مقابل 99 ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیل لاہور قلندرزکوحیران کن فتوحات دلائی تھیں۔اپنے ویڈیوپیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے نومبر میں شیڈول باقی میچز کیلئے پاکستان جانے کو بے تاب ہوں، ایک بار پھر اپنے ساتھی کھلاڑیوں سے ملاقات کا موقع ملے گا، پوری امید ہے کہ پہلی بار ٹرافی جیت کر لاہوری پرستاروں کے نام کریں گے، آخرمیں انہوں نے کہا کہ میں ہوں قلندردل سے۔یاد رہے کہ پی ایس ایل کے پلے آف اور فائنل نومبر کے وسط میں کراچی میں کھیلے جائیں گے۔